15 جولائی، 2017، 7:41 PM

فرانس کے وزير خارجہ کی امیر قطر سے ملاقات

فرانس کے وزير خارجہ کی امیر قطر سے ملاقات

فرانس کے وزیر خارجہ نے دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے وزیر خارجہ جین ایولودریان  نے دوحہ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں علاقہ کی تازہ ترین صورتحال اور دو طرفہ تعلقات کے بارے میں گفتگو کے علاوہ قطر اور 4 عرب ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فرانس کے وویر خارجہ قطر کے بعد دیگر خلیج فارس کے عرب ممالک کا دورہ بھی کریں گے۔

News ID 1873888

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha